اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے طوفان، سیلاب اور خشک سالی بڑھ رہی ہے، ہم سندھ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے پی ڈی ایم اے کی بھرپور مدد کریں گے۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں قائم پراونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) سندھ آفس کے دورے کے موقع پر کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نالوں اور ندیوں کے کناروں پر قبضوں سے پانی کے قدرتی بہاو¿ میں رکاوٹیں آ رہی ہیں، صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے سیلاب کے خطرات والے علاقوں پے نظر رکھیں اور مقامی لوگوں سے مل کر مسائل کی نشاندہی کرکے ان کو حل کرائیں، این ڈی ایم اے بھی ضروری اشیاءفراہم کرے گی۔ پی ڈی ایم اے کے ایم ڈی سیّد سلمان شاہ نے کہا کہ مون سون کی وجہ سے پیدا ہونے والے امکانی خطرات کے پیشِ نظر تیاری کر لی ہے، سکھر اور جامشورو میں ریلیف دینے والی چیزیں پنہچا دی گئی ہیں