موسمیاتی تبدیلی اور درجہ حرارت میں اچانک کمی کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا امکان

57
موسمیاتی تبدیلی اور درجہ حرارت میں اچانک کمی کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا امکان

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):موسمیاتی تبدیلی اور درجہ حرارت میں اچانک کمی کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی رسد اور طلب میں فرق آ سکتا ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں کے صارفین کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے ۔یہ بات سوی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ کے متعلقہ افسران اور فیلڈ سٹاف 24/7 صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں سے گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے آنے والی انفرادی اور اجتماعی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جا رہا ہے ,تاہم معزز صارفین سے گذارش کی کہ وہ پریشر میں ممکنہ کمی و بحالی کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس استعمال میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کر یں تاکہ کسی بھی قسم کے ممکنہ نا خوش گوار واقعات سے بچا جا سکے ۔