اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیخ محمد یوسف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بھی تعلیم ، قانون اور صحت کی طرح جتنا اہم ترین شعبہ ہے، اس لئے ہمیں اس شعبہ کو بھی کم وقت میں جلد ہی ترقی دینا ہو گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں وزارت میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وفاقی وزیر کو وزارت کے کاموں اور مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریف کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کا وزارت کے اعلیٰ افسران کے تعارف بھی کرایا گیا۔ اجلاس کے دوران وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری خصرحیات نے نگران وزیر شیخ محمد یوسف کو بتایا کہ وزارت سپر وجو بڑے بڑے کام ہیں ان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے قومی پالیسیوںکی تشکیل ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں حکمت عملیاں اور منصوبہ جات بنانا، آلودگی پر قابو پانا، ایکالوجی، جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ اور حیاتیاتی تنوع جیسے امور شامل ہیں ، جبکہ دیگر ممالک بین الاقوامی اداروں اور فورمز کے ساتھ معاہوں پر عملدرآمد کرانا بھی وزارت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔