موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ٹاسک فورس غذا و پانی کی قلت سے بچائو اور جنگلات کے تحفظ کے لئے جامع حکمت عملی اوراقدامات کرے گی، وزیراعظم محمدشہبازشریف

52

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ٹاسک فورس غذا و پانی کی قلت سے بچائو اور جنگلات کے تحفظ کے لئے جامع حکمت عملی اوراقدامات کرے گی۔

پیر کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہرین پر ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے جو شسپر گلیشئیر جیسے واقعات سے مسقبل میں بچاؤ، غذائی اور پانی کی قلت سے بچنے کیلئے مؤثراقدامات، پانی کے بچاؤ اور موجودہ ذخائر کی حفاظت اور جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمتِ عملی اور اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ‏پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پانی کی کمی کے خطرے کا براہِ راست اثر پاکستان کی زراعت پر ہے اور اس ضمن میں حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ پانی کے بچاؤ اور اس کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہم سب کو اپنا انفرادی کردار بھی ادا کرنا ہوگا۔