اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے شجرکاری مہم کے تحت وفاقی تعلیمی بورڈ کے احاطہ میں پودا لگایا۔ پیر کو شفقت محمود نے پودا لگانے کے بعد کہا کہ ماحولیات ہمارا اہم مسئلہ ہے، ہمیں ابھی اپنے کل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور سب سے زیادہ متاثر ہونے …
موسمیاتی تبدیلی سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، شفقت محمود

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے شجرکاری مہم کے تحت وفاقی تعلیمی بورڈ کے احاطہ میں پودا لگایا۔ پیر کو شفقت محمود نے پودا لگانے کے بعد کہا کہ ماحولیات ہمارا اہم مسئلہ ہے، ہمیں ابھی اپنے کل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ شجرکاری ہی واحد حل ہے جس سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔








