33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںموسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان پرعزم اور جامع...

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان پرعزم اور جامع حکمت عملی اور اقدامات اٹھا رہا ہے،نگران وفاقی وزیر خزانہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان پرعزم،جامع حکمت عملی اور اقدامات اٹھا رہا ہے۔

وزارت خزانہ کے ایکس پر آفیشل اکائونٹ سے جاری ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات،اقتصادی امور، ڈاکٹر شمشاد اختر عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے دوران مصروفیات کے سلسلے میں ایک حصے کے طور پر”کنٹری کلائمیٹ ڈیولپمنٹ رپورٹس کے ذریعے ماحولیاتی ایکشن کو تبدیل کرنا”کے موضوع پر سیمینار میں شرکت کی۔

- Advertisement -

اس اجلاس میں تاجکستان اور ملاوی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اپنا نکتہ نظر بیان کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ نے جامع حکمت عملی اور اقدامات کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ماہرین کے پینل نے اپنی قیمتی آراءاور تجربات سے شرکا کو آگاہ کیاجو کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی جنگ میں بین الاقوامی تعاون اور علم کے اشتراک کو فروغ دینے کے لیے خیالات کے بھرپور تبادلے اور بہترین طریقوں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401023

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں