- Advertisement -
کوئٹہ۔ 15 اپریل (اے پی پی):موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل اور بدھ کو بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔جنوب مغربی اور جنوب مشرقی میدانی علاقوں اور نشیبی علاقوں کے کچھ حصوں میں بہت گرم دن اور گرم راتوں کا امکان ہے۔ وسطی اور جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 45.5 جبکہ نوکنڈی میں 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582422
- Advertisement -