26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومزرعی خبریںموسمی چارے کی بروقت کاشت کو یقینی بنایاجائے ، ترجمان محکمہ زراعت

موسمی چارے کی بروقت کاشت کو یقینی بنایاجائے ، ترجمان محکمہ زراعت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔16مارچ (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ مویشیوں کے بہترین گوشت اور دودھ کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کیلئے مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورااور انہیں تمام ترلحمیات ‘پروٹینزاورغذائیت سے بھرپورچارے کی فراہمی کے لئے معیاری اور موسمی چارے کی بروقت کاشت کو یقینی بنایاجائے تاکہ مویشی پال حضرات کو اپنے مویشیوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کسی دقت کا سامنانہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کاشتکاروں اور زرعی اراضی کے حامل لائیوسٹاک فارمرز کوہدایت کی ہے کہ وہ موسم گرما کی مناسبت سے مکئی’ سدابہار ‘جوار’ ماٹ گراس کاشت کریں اور فی ایکڑبہتر پیداوار کے حصول کے لئے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کی غرض سے ماہرین زراعت کی مشاورت کی روشنی میں کھاد اوربیج کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ فی ایکڑبہتر پیداوار کے حصول کے لئے مکئی کا بیج 40 ‘سدابہار15’جوارکا بیج30کلوگرام فی ایکڑ کاشت کیاجائے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573199

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں