27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںموسم سرما کی سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ زراعت کی...

موسم سرما کی سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل،محکمہ زراعت

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):مٹر،گاجر، مولی، شلجم، پالک،سلاد، بند گوبھی اور پھول گوبھی سمیت موسم سرما کی سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں یا محکمہ زراعت کے عملہ سے مشاورت کریں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور متوازن غذاکے حصول کیلئے سبزیوں کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاشت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ سبزیوں میں تمام غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو انسانی جسم کی نشوونما کیلئے بیحد ضروری ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی کاشت دیگر فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ منافع بخش ہے اور سبزیاں کم رقبہ سے زیادہ پیداوار دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحقیق کے مطابق سبزیوں میں وٹامن اے،سی،تھایامین، فولک ایسڈ،رائبوفلیون، کیلشیم، فاسفورس،پوٹاش،مینگانیزاور ریشے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے،

لہٰذاانسانی خوراک میں سبزیوں کا استعمال بڑھانے سے پھیپھڑوں کا کینسر، شوگر، ہیپاٹائٹس اور دل کے امراض کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سبزیاں کاشت کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے بتائے گئے طریقہ کار پر عمل کریں یا محکمہ زراعت کے عملہ سے مشاورت کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=507953

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں