- Advertisement -
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان نئی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔
پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دوستی اور تعاون کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے لیے آج متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کا سرکاری دورہ کرنا تھا جو موسم کی خرابی کے باعث ملتوی ہوگیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=348723
- Advertisement -