26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںموسم گرما کے دوران کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں لوگوں کی سب...

موسم گرما کے دوران کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں لوگوں کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے نمایاں مقامات کی فہرست جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):پاکستان میں موسم گرما اپنے گرم دنوں اور نم راتوں کے باعث گرمی سے نجات کیلئے سیر وتفریح اور مہم جوئی کیلئے آئیڈیل سیزن کہلاتا ہے۔موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز کے ساتھ ہی خاندان اور دوست احباب دوبارہ اکھٹے ہوتے ہیں اور سیر و تفریح کیلئے نئی منزلوں کی تلاش شروع کر دی جاتی ہے۔

موسم گرما میں ایسی ہی منزلوں کی تلاش لوگوں کو سمندر کی جستجو میں کراچی،مزیدار پکوانوں کی تلاش کیلئے لاہور یا اسلام آباد میں رہنے والوں کو قریب و جوار کی سر سبز وادیوں اور ہرے بھرے پہاڑوں کی جانب لے جاتی ہے ۔ رائیڈ ہیلنگ سروس کریم کی جانب سے نمایاں مقامات کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کراچی میں موسم گرما کے دوران اندرون شہر اور اندرون ملک سے لوگوں کی بڑی تعداد نے اس ساحلی شہر کا رخ کیا اور یہاں کے شاندار ساحل،مزیدار کھانوں اور سی فوڈ سے لوگوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہوئی۔

- Advertisement -

موسم گرما کے دوران کراچی میں سیر و تفریح کے اعتبار سے کلفٹن کا ساحل،دو دریا،ڈولمین مال کلفٹن اور لکی مال،برنس روڈ فوڈ سٹریٹ،نارتھ واک،زمزمہ اور اومنی کارٹنگ سرفہرست رہے۔کہتے ہیں کہ جنے لاہور نئیں ویکھیا او جمیا نئیں،لاہور کو پاکستان کا ثقافتی مرکز کہا جاتا ہے،اپنی تاریخی عمارتوں،سر سبز باغات،مزیدار روایتی پکوانوں اور خریداری کیلئے لاہور اپنی مثال آپ ہے،موسم گرما کے دوران شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد،لبرٹی مارکیٹ،پیکیجز و ایمپوریم مال،شاہ عالم و مون مارکیٹ،لمز اور انار کلی مارکیٹ سیر و تفریح اور خریداری کے حوالے سے سب سے زیادہ توجہ کے حامل مقامات رہے۔

پاکستا ن کا دارلخلافہ اسلام آباد اپنے صاف ستھرے ماحول اور سر سبز و شاداب و پرسکون نظاروں کیلئے جانا جاتا ہے،یہ شہر اسلام آباد کے باہر کے لوگوں کیلئے سیر و تفریح اور خریداری کے حوالے سے بے پناہ کشش رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں موسم گرما کے دوران دامن کوہ،ایف ٹین مرکز،سینٹورس و گیگا مال،فاطمہ جناح پارک(ایف نائن پارک)،پاکستان مونومنٹ و میوزیم(شکر پڑیاں)،چاندنی چوک، صدر اور بحریہ ٹائون لوگوں کی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہے۔ ایسے میں کریم رائڈ سروس عوام کو اس گرم موسم میں پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول مقامات پر لے جاتا ہے۔

اپنے سفر کے آغاز کیلئے ہوائی اڈوں اور نقل و حمل کے دیگر ذرائع کے مراکز پر پارکنگ کی پریشانیوں اور ٹریفک جام کے جھنجھٹ سے بچنے کیلئے کریم کا انتخاب عوام کو ذہنی سکون اور اطمینان بخشتا ہے جبکہ کراچی میں کریم کے صارفین ایپ پر دستیاب ”وائٹ کار“کا انتخاب کرکے بھی ہوائی اڈے کیلئے اپنے سفر کو آسان بنا سکتے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں