28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومشوبزموسیقار ماسٹر نذیر علی کی 22ویں برسی اتوار کو منائی گئی

موسیقار ماسٹر نذیر علی کی 22ویں برسی اتوار کو منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):موسیقار ماسٹر نذیر علی کی 22ویں برسی اتوار کو منائی گئی۔وہ 1945 میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز 1961 میں ایم اشرف کے معاون موسیقار کے طور پر کیا۔ماسٹر نذیر علی نے موسیقی کی تعلیم استاد اختر حسین سے حاصل کی اور بچپن ہی سے فلمی موسیقی ترتیب دینے میں مہارت حاصل کر لی۔1966 میں انہیں سولو میوزک ڈائریکٹر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا۔’’لال میری پت رکھیو

بھلا جھولے لال‘‘ نےماسٹر نذیر علی کو فلم انڈسٹری کے عظیم موسیقاروں کی صف میں لا کھڑا کیا۔ ان کی دوسری دھمالیں جنہیں عوامی پذیرائی ملی، ان میں حسینی لال قلندر اورشہباز کرے پرواز شامل ہیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 39 اردو فلموں کے لیے 123 گانے اور 115 پنجابی فلموں کے لیے 435 گانے بھی کمپوز کئے ۔ ماسٹر نذیر علی کو دو نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ماسٹر نذیر علی 5 جنوری 2003 کو انتقال کر گئے تھے۔ ان کی برسی کے موقع پر شو بز انڈسٹری اور موسیقی کے حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=542689

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں