23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزموسیقی کی دنیا کے درخشاں ستارے شہناز بیگم کا یومِ وفات ہفتہ...

موسیقی کی دنیا کے درخشاں ستارے شہناز بیگم کا یومِ وفات ہفتہ 23 مارچ کو منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):معروف گلوکارہ شہناز بیگم کا یوم وفات ہفتہ 23 مارچ کومنایا گیا۔ "جیوے جیوے میرا پیارا وطن‘‘ کے ملی نغمے سے شہرت پانے والی گلوکارہ شہناز بیگم 23 مارچ 2019ء کو ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ شہناز بیگم 2 جنوری 1952 کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے 2010ء میں عمرہ ادا کیا اور ڈھاکہ واپسی کے بعد اپنا گھر بیچ کر رقم غریبوں میں بانٹ دی۔ وہ بنگلہ دیش کے قیام کے بعد سے ڈھاکہ میں مقیم تھیں۔ شہناز بیگم کی جذبات بھری اور نا قابل یقین حد تک شیریں آواز میں ’’سوہنی دھرتی‘‘ کا شمار بہترین ملی نغموں میں ہوتا ہے۔ شہناز بیگم کی برسی کے موقع پر مختلف تقریبات میں ان کے چاہنے والوں نے بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=451051

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں