موصل ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) 2014 میں موصل شہر پر داعش کے قبضے کے بعد تنظیم کی جانب سے اپنے مخالفین کو ختم کرنے کی مہم نے مسجدوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دوران دھماکوں سے تباہ کیے جانے کی کارروائیوں میں مساجد کو بھی مستثنی نہیں کیا گیا بلکہ تنظیم نے ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کے علاوہ سیکڑوں مذہبی شخصیات کو بھی موت کی نیند سلا دیا۔موصل اور اس کے نواحی علاقوں میں داعش تنظیم نے 104 کے قریب مساجد کو شہید کیا یا شدید نقصان پہنچایا