بغداد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال کے اواخر تک شہر کا کنڑول داعش سے واپس لے لیا جائے گا۔ ان کے خیال میں داعش میں عراقی فورسز کا مقابلہ کرنے کے لئے درکار جرات اور دم خم باقی نہیں رہا۔حیدر العبادی نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ داعش کے کنڑول سے واگزار کرائے جانے والے شہروں میں آبادیاتی تناسب متاثر ہوا ہے۔ادھر موصل آپریشن میں شریک فوج کی بین الاقوامی اتحادی طیاروں کی مدد سے شمالی موصل کے دو دیہاتوں السادہ اور بعویزہ پر داعش جنگجوو¿ں کا حملہ روکنے میں کامیابی حاصل کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔نینوی گورنری کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی فورسز اور داعش جنگجوو¿ں کے درمیان متذکرہ دیہات کے قرب وجوار میں جھڑپ ہوئی جس میں انتہا پسندوں کو بھاری نقصان ہوا۔