مولانا اسعد محمود کی باجوڑ میں جے یوآئی کے جلسے میں بم دھماکے کی مذمت

284

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے باجوڑ میں جے یوآئی کے جلسے میں بم دھماکے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ جے یو آئی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات نے صوبائی نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے پشاور منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کریں۔ مولانا اسعد محمود نے کہا کہ باجوڑ میں جے یوآئی کے جلسے پر حملے کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات کا مقصد جمعیت علما اسلام کو پرامن اور آئینی جدوجہد کی راہ سے ہٹانا ہے ، یہ حملہ جمعیت پر نہیں پاکستان پر حملہ ہے، کارکنان پر امن رہیں۔