- Advertisement -
اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کے نتائج سپیکر گیلری میں بیٹھ کر سنے۔
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایوان میں عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا تو مولانا فضل الرحمان سپیکر کے مہمانوں کی گیلری میں جب آئے تو تمام جماعتوں کے قومی اسمبلی کے ارکان نے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا اور ان کے لئے خیرمقدمی نعرے لگائے۔
- Advertisement -
ارکان نے باری باری سپیکر ڈائس گیلری میں جاکر مولانا فضل الرحمان سے مصافحہ کیا اور انہوں نے عدم اعتماد کی قرارداد کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=303098
- Advertisement -