24.6 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںمولانا فضل الرحمان کا امیر جے یو آئی گلگت بلتستان مفتی ولی...

مولانا فضل الرحمان کا امیر جے یو آئی گلگت بلتستان مفتی ولی الرحمان کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امیر جے یو آئی گلگت بلتستان مفتی ولی الرحمان کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے دعا کی کہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت اور اعلی مقام عطا فرمائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں، اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں