اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب صدر میاں رئوف عطاء کو مبارکباد دی ہے۔
منگل کو جے یو آئی مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میاں رئوف عطاء کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، وکلاء کی جمہوریت اور آئین کے لئے قربانیاں قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران آئین اور جمہوریت کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔