مولانا فضل الرحمان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

3
National Assembly
National Assembly

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):جے یوآئی (ف) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی مولانافضل الرحمان نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔

مولانا فضل الرحمان جب ایوان میں داخل ہوئے تو انہوں نے اپوزیشن کے اراکین بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور علی محمد خان سے مصافحہ کیا اوران کے ساتھ گفتگو کی۔

اس دوران وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ، خالد مگسی اورنبیل گبول اپنی نشستوں سے اٹھ کرمولانافضل الرحمان کے پاس گئے اوران سے مصافحہ کیا۔