اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے جے یو آئی(ف)کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے مولانا فضل الرحمنٰ 1988 سے 2010 تک ہر حکومت کا حصہ رہے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ڈیپ سٹیٹ پر انحصار بری بات ہے،2010 میں مولانا سب سےبڑی ڈیپ سٹیٹ کے پاس گئے۔مولانا نے فرمائش کی کہ مجھے وزیراعظم بنائیں۔مولانا نے کہا ہم آپ کیلئے حاضر ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا پاکستان میں ہوں تو جنگ بیچتے ہیں امریکہ میں ہوں شدت پسندی کا علاج بتاتے ہیں،حکیم ہو تو مولانا جیسا ہو۔