مولانا فضل الرحمن کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت

123
مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018ءمیں ہی ہوں گے، پی ٹی آئی کی حکومت صوبہ خیبرپختونخوا میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، حکومت اور فوج کے درمیان مشاورت کا عمل بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، میڈیا ٹرائل سے اداروں کو نقصان پہنچے گا، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، ان حالات میں ہم نے سوچ سمجھ اور یکجہتی سے کام نہ لیا تو آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملہ میں کوئی ابہام نہیں ہے، تمام امور بہتر انداز میں آگے چل رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترکی نے کشمیر کے مسئلہ پر ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے، ہمیں ایسے دوستوں پر فخر ہے، ترکی اور برصغیر کا بھی ایک رشتہ ہے، برصغیر میں خلافت عثمانیہ کے حق میں تحریک چلی، ترکی ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست ہے، رجب طیب اردوان نے ترکی کی معاشی ترقی کو بام عروج تک پہنچایا ہے، ترکی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو بھی پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے