مولانا فضل الرحمن کی زبان، کلام اور اقدام سیاسی جماعت یا سیاسی لیڈرشپ کے نہیں، چوہدری فواد حسین

72

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی زبان، کلام اور اقدام سیاسی جماعت یا سیاسی لیڈرشپ کے نہیں۔ آپ آئین کی حدود میں رہ کر سیاست کریں تو بہتر ہے۔ اتوار کو مولانا فضل الرحمن کے کوئٹہ میں خطاب پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ وہ الطاف حسین بننے کی کوشش نہ کریں ورنہ آپ کو لیبیا نہ جانا پڑے جہاں حالات ایسے نہیں کہ آپ وہ آرام دہ زندگی گزار سکیں جو پاکستان میں گزار رہے ہیں۔