33.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںمولانا فضل الرحمن کی مولانا محمود میاں کی عیادت ، صحت یابی...

مولانا فضل الرحمن کی مولانا محمود میاں کی عیادت ، صحت یابی کی دعا کی

- Advertisement -

لاہور۔7مئی (اے پی پی):جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ آمد ہوئی، جہاں انہوں نے امیر جے یو آئی پنجاب مولانا محمود میاں کی عیادت اور مزاج پرسی کی۔صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے مولانا محمود میاں کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے آج جس بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے

یہ بزدلی ان کی تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج بہادری کے ساتھ اس کا جواب دے رہی ہیں۔پاکستانی قوم یک جان اور متحد ہوکر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس موقع پر جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احرار، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ عبدالرحمن،مولانا سفیان معاویہ،حافظ زین العابدین، عثمان گیلانی، حافظ احسان الحق و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594019

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں