مولانا مال پانی کیلئے کوشاں ہر سیٹ اپ کا حصہ رہے ہیں،معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل

90

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا مال پانی کیلئے کوشاں ہر سیٹ اپ کا حصہ رہے ہیں۔ پیر کو اپنے ردعمل میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مولانا اپنی سیٹ پکی کرنے کیلئے ہر بار بکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری احتساب سے سب سے زیادہ مولانا خائف ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ 3 سالوں میں نااہل اپوزیشن قانون سازی کے عمل میں حائل رہی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ احتساب کے عمل کو متنازع بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی،ملک میں جاری احتساب سے ڈر کر میاں مفرور نے راہِ فرار اختیار کی۔

انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر سنوائی اور 6 ماہ میں فیصلہ کرپٹ افراد کیلئے موت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو عوام نے انصاف اور احتساب کیلئے منتخب کیا ہے،اپوزیشن چاہئے جتنے مرضی اتحاد کر لے احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔