23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںمولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے...

مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے اطلاعات ناہید الاسلام سے ملاقات

- Advertisement -

ڈھاکہ/ مظفر آباد ۔19فروری (اے پی پی):آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران بنگہ دیش کے مشیر برائے اطلاعات ناہید الاسلام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بنگلہ دیشی مشیر برائے اطلاعات کو ان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور آزاد کشمیر کے دورہ کی دعوت دی۔

وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش برادر اسلامی ممالک ہیں اور کلمہ طیبہ کے مضبوط ترین رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکسٹائل، زراعت، کھیل، فوجی ساز و سامان، لوگوں کے درمیان تعلقات، اور ثفافتی شعبوں میں تعاون کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سیاسی اور معاشی مفادات کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ مشیر اطلاعات بنگلہ دیش ناہید الاسلام نے کہا کہ بنگلہ دیش کی عبوری قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نیا موڑ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر اور بنگلہ دیشی مشیر اطلاعات تحائف کا تبادلہ کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں