مولانا ہدایت الرحمان بلوچ قائمہ کمیٹی برائے زراعت وکو آپریٹو سوسائٹی ، لائیو سٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ ، ماہی گیری و خوراک کے چیئرمین منتخب

169

کوئٹہ۔ 11 جولائی (اے پی پی):مولانا ہدایت الرحمان بلوچ قائمہ کمیٹی زراعت وکو آپریٹو سوسائیٹی ، لائیو اسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ ، ماہی گیری و خوراک کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ جمعرات کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے محکمہ زراعت وکو آپریٹو سوسائیٹی ، لائیو اسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ ، ماہی گیری و خوراک کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو متفقہ طور پر چئیرمین مجلس منتخب کر لیا گیا۔