فیصل آباد۔ 01 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مولی کی اگیتی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار مولی کی کاشت کاعمل بروقت مکمل کرلیں تاکہ 40یوم والی مولی کی کاشت سے انہیں سوا ماہ کے بعد مولی کی پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔
ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے مطابق مولی موسم سرما کی مقبول ترین سبزی ہے جسے دیگر سبزیوں کے ساتھ بطور سالن پکا کر بھی استعمال کیاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ مولی کی کاشت کیلئے 3کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنا چاہیے اور پانی کے اچھے نکاس والی ذرخیز میرازمین کاانتخاب کرتے ہوئے بوائی سے قبل کھیت میں 12 سے15ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ بھی ڈالنی چاہیے تاکہ بہترین فصل کا حصول ممکن ہوسکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385031