سمبڑیال۔ 04 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مولی کی کاشت ستمبر سے اکتوبر تک مکمل کرلیں۔ فیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی نے کاشتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مولی ایک منافع بخش سبزی ہے جسے ہر گھر میں سلاد اور سالن کے طور پر کھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولی کی کاشت کیلئے اس کے بیج بذریعہ کیرا کاشت کریں اور 3.4 فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔
انہوں نے ہدایت کی 40 دن میں تیار ہو جانے والے مولی منو ،گرین یک، لال پری اور آل سیزن کے بیج کاشت کریں۔انہوں نے بتایا کہ مولی کی فصل کاشت کرنے کیلئے ضروری ہے کہ بیج حکومت پنجاب محکمہ زراعت کی بتائی ہوئی مقدار 75 سینٹی میٹر کی کھیلیوں کے دونوں کناروں پر کاشت کیا جائے اور نائٹروجن 9 کلو گرام،فاسفورس، 23 کلو گرام اور پوٹاش25 کلوگرام فی ایکڑ ڈالی جائے۔