مومن الحق نے بھارت کےخلاف دوسرےٹیسٹ میں کیریئر کی 13ویں سنچری جڑ دی

106
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز مومن الحق نے بھارت
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز مومن الحق نے بھارت

کانپور۔30ستمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز مومن الحق نے بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی 13ویں سنچری جڑ دی۔

گرین پارک،کانپور میں کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز مومن الحق نے پہلی اننگز میں بھارتی بائولر ز کی خوب مزاحمت کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 13ویں سنچری سکور کی ۔

33 سالہ مومن الحق نے 194گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک وبصورت چھکے اور 17چوکوں کی مدد سے انفرادی ناقابل شکست 107رنز بنائے۔ یہ مومن الحق کے ٹیسٹ کیریئر کی 13ویں سنچری ہے۔