مونٹریری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، انجلیق کربر، وکٹوریہ آزارینکا اور موگوروزا ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

98
ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

میکسیکوسٹی ۔ 5 اپریل (اے پی پی) جرمنی کی نامور ٹینس سٹار ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ انجلیق کربر، بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا اور ہسپانوی ٹینس کھلاڑی گاربین موگوروزا اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے مونٹریری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں۔ جمعہ کو میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں جرمن کھلاڑی انجلیق کربر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کارولینا میوچووا کوسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے قزاخستان کی زارینا دیاز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے مات دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ گاربین موگوروزا نے روسی حریف کھلاڑی مارگریٹا کو 6-3، 6-7(1-7) اور 6-2 سے شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ تک رسائی حاصل کی۔