میکسیکوسٹی ۔ 4 اپریل (اے پی پی) روس کی نامور ٹینس سٹار ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ اناستاسیا پاﺅلیچنکووا اور بیلجیئم کی کرسیٹین فلپکینز اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے مونٹریری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں۔ جمعرات کو میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں روسی اناستاسیا پاﺅلیچنکووا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد سربین حریف ایوانا جوروویک کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-0 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں بیلجیئم کی کرسیٹین فلپکینز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دالیلا جوکیوپوویک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے مات دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ سلواکیہ کی ماگدالینا نے سوئٹزرلینڈ کی سٹیفنی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ تک رسائی حاصل کی۔
ہوم کھیل کی خبریں مونٹریری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، کرسیٹین اور پاﺅلیچنکووا ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں...