29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںمونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ، نوویک جوکووچ کو دوسرے راؤنڈ میں الیجینڈرو...

مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ، نوویک جوکووچ کو دوسرے راؤنڈ میں الیجینڈرو ڈیوڈوچ فوکینا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا

- Advertisement -

مونٹی کارلو۔13اپریل (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ان کو ہسپانوی ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا نے شکست دی۔

اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔ایونٹ میں مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا نے دلچسپ مقابلے کے بعد حریف سربین ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کو 3-6، 7-6(7-5) اور 1-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -

جوکووچ کا رواں سال فروری کے بعد یہ پہلا ایونٹ تھا جس میں انہوں نے شرکت کی کیونکہ وہ کووڈ 19 ویکسی نیشن کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے یو ایس اوپن سے بھی محروم رہ گئے تھے۔یہ 2018 کے بعد پہلا موقع ہے کہ 34 سالہ سرب کھلاڑی کو کسی ٹورنامنٹ میں اپنے ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ہسپانوی عالمی نمبر 46 ڈیوڈووچ فوکینا نے کہا کہ نوویک جوکووچ کو شکست دینا آسان نہیں تھا لیکن میں نے اپنی تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز رکھی اور درست شارٹس کا استعمال ٹھیک وقت پر کیا جس کا نتیجہ جیت کی صورت میں ملا۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں نوویک جوکووچ دنیائے ٹینس کے عظیم کھلاڑی ہیں اور میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=303341

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں