اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن نے تصدیق کی ہے کہ مونکی پوکس کا ایک کیس مثبت آیا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق مریض اس وقت راولپنڈی میں علاج معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل ہے۔مریض کی مناسب دیکھ بھال ہو رہی ہے اور وزارت قومی صحت کی خدمات کے تحت این آئی ایچ کی ایک ٹیم وبائی امراض کی تحقیقات اور رابطے کا پتہ لگا رہی ہے۔
مریض کے رابطوں اور لواحقین کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ این آئی ایچ نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان میں اس بیماری کے مزید پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔