کراچی۔16جنوری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے رہنماورکن صوبائ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پانچ دن گذر چکے ہیں لیکن معصوم بچی کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے، مونیکا لاڑک کے ملزمان کیوں گرفتار نہیں ہورہے، بلاول زرداری اور وزیر اعلی سندھ جواب دیں، حکومت قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالا بچی مونیکا لاڑ ک کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پولیس آرڈر 2019 کے بعد سندھ پولیس پیپلزپارٹی کی تابع ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی صوبہ میں کوئ بھی مسلہ ہو تو بلاول بھٹو زرداری اس پر تنقید کرتے ہے لیکن سندھ میں معصوم بچی کو قتل ہوئے پانچ دن گزر گئے لیکن ابھی تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس اور وزراء اس پر خاموش ہیں۔