اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث پیش آنے والی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ 13 دنوں سے مون سون کا شدید دباؤ ہے، سندھ میں 30 سال کی اوسط سے 625 فیصد اور بلوچستان میں 501 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے کل سے شروع ہونے والی موسلادھار بارشوں میں مزید اضافہ کی پیشنگوئی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر سندھ اور بلوچستان میں زیادہ بارشیں ہوں گی، متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔