کراچی۔ 02 جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث کراچی سے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، کوئٹہ، سکھر، میرپورخاص اور دیگر شہروں کو جانے والی بعض ٹرینوں کے شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔بدھ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایکسپریس راولپنڈی کے لیے 02:00 بجے کی بجائے 45منٹس تاخیر سے 02:45پر روانہ ہوگی، ملت ایکسپریس لالہ موسیٰ وایا فیصل آباد کے لیے شام 05:00 کی بجائے شام 05:45پر روانہ ہوگی۔
فرید ایکسپریس لاہور کے لیے شام 07:30کے بجائے (1گھنٹہ 30منٹ تاخیر کے ساتھ)رات 09:00 بجے روانہ ہوگی ۔ کراچی سے راولپنڈی، کوئٹہ، سکھر، میرپورخاص اور دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔ پاکستان ریلوے نے اپنے معزز مسافروں سے ہونے والی ممکنہ تاخیر پر دلی معذرت کی ہے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی کی خصوصی ہدایت پر پسینجر فیسیلیٹیشن ٹیم کراچی کینٹ اور دیگر مرکزی اسٹیشنز پر موجود رہے گی تاکہ مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔ مزید معلومات و اپڈیٹس کے لیے ریلوے انکوائری 117 02135632105یا قریبی ریلوے اسٹیشن سے رابطہ کریں۔