مون سون بارشوں کے پیش نظر سٹاف کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر

101

گجرات ،22 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے جناح چوک، حسن چوک،جی ٹی روڈ، کالرہ اور بولے سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ڈسپوزل اسٹیشنز اور نکاسی آب کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور نکاس آب کے لئے مشینری و سٹاف کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ کی فیلڈ میں موجودگی چیک کی۔