24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںمون سون بارشیں،ڈپٹی کمشنر کالکشمی چوک و گرد و نواح کا دورہ،...

مون سون بارشیں،ڈپٹی کمشنر کالکشمی چوک و گرد و نواح کا دورہ، نکاسی آب آپریشنزکا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔10جولائی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ مون سون بارشوں کے دوران لاہور میں شہری مشکلات کے ازالے کے لیے طرح متحرک ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ لکشمی چوک و گرد و نواح کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور نے مختلف مقامات پر نکاسی آب کے عمل کی خود نگرانی کی اور واسا سمیت دیگر اداروں کو ہمہ وقت ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں نکاسی آب کے انتظامات کا براہ راست مشاہدہ کر رہا ہوں تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔سید موسی رضا نے واسا ٹیموں کی حوصلہ افزائی بھی کی اور ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پانی جمع ہونے والے مقامات کی مستقل بنیادوں پر نشاندہی اور ان کا پائیدار حل اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

ڈی سی نے متعلقہ تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں اور بارش کے دوران و بعد میں نکاسی آب کے عمل کو موثر انداز میں مکمل کریں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے فوری طور پر نمٹااور شہریوں کی روزمرہ زندگی کو معمول پر لایا جا سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں