مون سون پلان کے تحت سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے آپریشن تیزی سے جاری ہے، ایم ڈی واسا

124

ملتان ۔ 27 جولائی (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور مون سون پلان کے تحت سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں، جمعہ کی شب اورہفتہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیااور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق آفیسر کالونی، چونگی نمبر 6بوسن روڈ، میوکالونی، انکم ٹیکس کالونی، نواں شہر مین بازار، فیضی روڈ خواجہ کالونی، بوہڑ گیٹ نزدتاج محل سینما کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی جس پرایم ڈی واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لانے اور لائنوں کی صفائی پر مامور سٹاف کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے

دریں اثناء سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹوٹ پھوٹ کے شکار مین ہولز کی مرمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔