لاہور۔28جولائی (اے پی پی):مون سون کا پانچواں سپیل شروع ہو گیا ہے،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مو سلا دھا ر بارش ہوئی، با رشوں کایہ سلسلہ31جولائی تک جاری رہے گا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطا بق اتوار کے روزصوبا ئی دارالحکومت لا ہور میں سب سے زیادہ با رش قرطبہ چوک میں 48 ملی میٹر، لکشمی چوک 35 ،جیل روڈ28 اور پانی والا تالاب میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح صوبہ کے دیگراضلاع گجرات میں52 ملی میٹر،سیالکوٹ 46، حافظ آباد 03، منڈی بہائوالدین35 جبکہ ساہیوال اور نارووال میں ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی۔
ترجمان کے مطا بق آئندہ دنوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے امکانات ہیں، جس سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہو گی۔اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کا ٹھیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں اور پیشگی انتظامات مکمل کریں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ طوفانی ہوائوں سے بجلی کے کھمبوں اور سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے،موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے ،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،عوام سے التماس ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔