موٹرسائیکلز کی درآمدات میں مئی 2025کے دوران 40.24فیصد اضافہ

38
Sales of motorcycles
Sales of motorcycles

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):موٹرسائیکلز کی درآمدات میں مئی 2025کے دوران 40.24فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 115ملین روپے رہا جبکہ مئی 2024میں موٹرسائیکلزکی درآمدات کی مالیت 82ملین روپے رہی تھی ۔

اس طرح مئی 2024کے مقابلے میں رواں سال مئی میں موٹرسائیکلز کی ملکی درآمدات میں 33ملین روپے یعنی 40.24فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔