موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب اکمل عرف اکبری گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ارکان گرفتار، 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 18 موٹر سائیکل برآمد

80
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

ملتان۔ 10 جنوری (اے پی پی):ایس پی کینٹ ڈویژن رانا ارسلان زاہد نے کہاہے کہ پولیس تھانہ چہلیک نے کارروائی کرتے ہوئے اکمل عرف اکبری گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان میں اکمل، شبیر اور محمد شان شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان سے 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 18 موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔ان خیالات کااظہارانہو ں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا۔

انہوں نے کہاکہ اے ایس پی کینٹ طیب وزیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چہلیک حماد الحسن نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا محمد توفیق اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے برآمدگی کی۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنا لو جی سمیت دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اس موقع پرایس پی کینٹ ڈویژن رانا ارسلان زاہد نے برآمد ہونے والے موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کیے۔اے ایس پی کینٹ طیب وز یراورایس ایچ او تھانہ چہلیک حماد الحسن بودلہ ان کے ہمراہ تھے ۔