موٹرویز ایم فور، ایم فائیو اور سب سیکٹر ایم فور دھند کی وجہ سے عارضی طور پر بند رہیں،ترجمان

156
Motorway Police
Motorway Police

لاہور۔9نومبر (اے پی پی):موٹروے ایم فور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عبدالحکیم، موٹروے ایم فائیو ملتان سے اوچ شریف اور موٹروے سب سیکٹر ایم فور شام کوٹ سے ملتان تک دھند کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے بند رہیں۔ترجمان موٹروے کے مطابق جمعرات کی صبح موٹروے ایم فور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عبدالحکیم، موٹروے ایم فائیو ملتان سے اوچ شریف اور موٹروے سب سیکٹر ایم فور شام کوٹ سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کرنا پڑیں جو کچھ دیر بعد حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دی گئیں۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کی گئیں، روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات اور مدد کیلئے موٹر وے کی ہیلپ لائن 130سے رابطہ کریں ۔