موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

128

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):موٹروے ایم-1 پشاور سے برہان تک دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ دوران سفر موٹروے کی صورتحال بارے ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے ۔