موٹروے ایم ون , پشاور سے برہان تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی

115
fog

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔

ترجمان نے کہاکہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں، سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔