اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹرچینج ڈھوک سیال کے مقام پر مسافر بس حادثہ کا شکار ہو گئی جسکے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔اتوار کو ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نجی کمپنی کی بس نمبر JA 6871 راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی،اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی ابتدئی معلومات کے مطابق بس کا فرنٹ بایاں ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بس پرقابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی۔
ترجمان کے مطابق بس میں35 سے 40 مسافر سوار تھے اس حادثے میں 9 افراد جانبحق اور 20 زخمی ہوئے۔جانبحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کو ڈی ایچ کیو چکوال،ٹراما سینٹر چکوال اور چند شدید زخمی سواریوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا،معمولی زخمیوں کو موٹروے پولیس اور ریسکیو سروسزموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔کرین کی مددسے بس کو ریکور کر دیا گیا۔حادثے کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں درج کروا کےضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہےاور پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔