موٹروے ایم 1 پشاور سے اسلام آباد تک ،سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے چکدرہ تک ، ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے جھاری کس تک شدید دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

264
موٹروے ایم 1 پشاور سے اسلام آباد تک ،سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے چکدرہ تک ، ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے جھاری کس تک شدید دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):موٹروے ایم 1 ،پشاور سے اسلام آباد تک ،سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے چکدرہ تک ، ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے جھاری کس تک شدید دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچائو اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں ، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔

ترجمان موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں، سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔