موٹروے پر شارٹ سرکٹ سے کار میں آتشزدگی

146
موٹروے پر شارٹ سرکٹ سے کار میں آتشزدگی

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):موٹروے ایم ٹو پرشارٹ سرکٹ کی وجہ سے کار میں آگ بھڑک اٹھی ۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمدنے بتایاکہ لاہور سے اسلام آباد جانے والی کار میں فیض پور کے نزدیک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی،

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی افضل مجید اور پٹرولنگ افسران موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو با حفاظت باہر نکال لی۔