لاہور۔8مارچ (اے پی پی):لاہور سے شرق پور جانے والی وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں آگ نے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،موٹروے پولیس کے اہلکار و افسران عاشہ اور شہزاد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بحفاظت وین سے نکال لیا۔
ڈی ایس پی ریاض خان نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔محفوظ رہ جانے والے مسافروں نے موٹروے پولیس کی جرات و بہادری کوخراج تحسین پیش کیا۔سیکٹر کمانڈر عاطف چوہدری نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ۔